بھارتی ولن سرینواسا راؤ اور اداکارہ بی سروجہ چل بسیں

 بھارتی ولن سرینواسا راؤ اور اداکارہ بی سروجہ چل بسیں

حیدرآباد دکن(این این آئی 700 سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانیوالے سینئر اداکار اور بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی)کے سابق ایم ایل اے کوٹا سرینواسا راؤ 83 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ۔۔

 سرینواسا را نے 1978 میں اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا ،انہوں نے 750سے زائد فلموں میں اداکاری کی ۔ سرینواسا کو کئی اعزازات سے نوازا گیا، جن میں 2015 میں پدما شری ایوارڈ بھی شامل ہے ۔علاوہ ازیں جنوبی بھارتی سینما کی معروف اداکارہ بی سروجہ دیوی 87 بھی برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔ سروجہ دیوی بنگلورو کے علاقے ملیشورم میں اپنی رہائش گاہ پر کئی ماہ کی علالت کے بعد انتقال کر گئیں۔سروجہ دیوی کا کیریئر 1955 میں کنڑا فلم مہا کاوی کالیداسا سے شروع ہوا، جبکہ انہوں نے 160 سے زائد فلموں میں مرکزی کردار ادا کرتی رہیں۔ بھارتی حکومت نے انہیں 1969 میں پدم شری اور 1992 میں پدم بھوشن سے نوازا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں