اداکاراؤں کو واشنگ مشین میں ڈالنے کو دل کرتا ہے :خاور ریاض

 اداکاراؤں کو واشنگ مشین میں  ڈالنے کو دل کرتا ہے :خاور ریاض

لاہور(شوبز ڈیسک)میک اپ آرٹسٹ خاور ریاض نے کم میک اپ اور قدرتی خوبصورتی پر زور دیتے ہوئے مصنوعی حسن پر طنز کیا اور ۔۔

کہا کہ اداکاراؤں کو واشنگ مشین میں ڈالنے کو دل کرتا ہے ۔ خاور ریاض نے کہا کہ پاکستانی اداکارائیں بے حد خوبصورت ہیں، لیکن وہ اتنا زیادہ میک اپ کرتی ہیں کہ اپنی خوبصورتی کو خود ہی چھپا دیتی ہیں، بعض اوقات تو دل کرتا ہے کہ انہیں واشنگ مشین میں ڈالوں تاکہ اصل چہرہ سامنے آئے ۔انہوں نے کہا کہ مجھے یہ پسند نہیں کہ کسی کی مکمل شخصیت ہی بدل دی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں