عتیقہ اوڈھو سسرالیوں کی محبت یاد کر کے جذباتی ہو گئیں

عتیقہ اوڈھو سسرالیوں کی محبت یاد کر کے جذباتی ہو گئیں

لاہور(شوبزڈیسک )اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے حال ہی میں اپنے ایک جذباتی انٹرویو میں ماضی کے دکھوں کو یاد کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئیں۔۔

، عتیقہ اوڈھو نے بتایا کہ ‘دستک’ ایک طلاق یافتہ عورت کی کہانی ہے اور میں اسے صرف تجزیے کی وجہ سے نہیں بلکہ خود بھی بہت دلچسپی سے دیکھ رہی تھی کیونکہ یہ میری اپنی زندگی سے بہت قریب تھا۔ میں خود بھی کم عمری میں طلاق یافتہ ہو چکی تھی اور اس کے بعد میں نے معاشرے کی سختی، تنقید اور ججمنٹ کا سامنا کیا، عتیقہ اُس وقت جذبات سے بھر گئیں جب انہوں نے اپنے سسر اور ساس کو یاد اور روتے ہوئے کہا کہ وہ دونوں دنیا سے جا چکے ہیں، لیکن وہ مجھے اور میرے بچوں کو دل سے قبول کرتے تھے ، ان کا پیار میری زندگی کا قیمتی سرمایہ ہے ۔انہوں نے موجودہ شوہر سمر علی خان کے ساتھ اپنے خوبصورت تعلق اور ایک مربوط خاندان کی تشکیل پر بھی شکر ادا کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں