شروع سے ہر فلم پر نفرت ملی، عمر کا طعنہ بھی سہا: ہمایوں سعید

شروع سے ہر فلم پر نفرت ملی، عمر کا طعنہ بھی سہا: ہمایوں سعید

لاہور(شوبزڈیسک )معروف اداکار ہمایوں سعید نے انکشاف کیا کہ مجھے شروع سے ہر فلم پر نفرت ملی، میں نے اپنی عمر کا طعنہ بھی سہا۔۔

، ایک انٹرویو میں اپنے کیریئر میں مسلسل ملنے والی تنقید اور نفرت کے بارے میں کھل کر بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ اُنہیں کیریئر کے آغاز سے ہی تنقید کا سامنا رہا ہے ۔ جب میں نے اپنی پہلی فلم انتہا کی تو مجھے عمر کے طعنے ملے ، حالانکہ میں واقعی کالج میں ہی تھا، لیکن پھر بھی کہا گیا کہ میں کالج کے لڑکے کے کردار کے لیے بوڑھا لگتا ہوں، مجھے یاد ہے ، ایک آرٹیکل میں لکھا تھا کہ ہمایوں سعید اپنے کردار کے لیے بہت بڑے لگتے ہیں دراصل، میں کبھی لڑکا نظر آیا ہی نہیں، میں ہمیشہ آدمی لگتا تھا، چاہے عمر کچھ بھی ہو۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں