ایک شادی سے مطمئن ، والد سے سبق سیکھا:علی عباس

ایک شادی سے مطمئن ، والد سے سبق سیکھا:علی عباس

لاہور (آئی این پی)اداکار علی عباس کا کہنا ہے کہ انہوں نے والد وسیم عباس کی دوسری شادی کے بعد پیش آنے والے حالات سے بہت کچھ سیکھا اور اسی لیے وہ خود ایک شادی میں خوش اور مطمئن ہیں۔

 ایک پوڈ کاسٹ انٹرویو کے دوران علی عباس نے انکشاف کیا کہ جب ان کے والد اداکار وسیم عباس نے دوسری شادی کی، اس وقت ان کی عمر تقریباً 12 سال تھی، اس کے بعد والد ان کے لیے وقت نہیں نکال پاتے تھے اور والدہ بھی ڈپریشن کا شکار تھیں، اس تمام صورتحال میں ان کے اور ان کے والد کے درمیان فاصلے پیدا ہو گئے تھے لیکن بعد میں جب انہوں نے دو شادیوں کے بعد اپنے والد کی حالت دیکھی تو انہیں اندازہ ہوا کہ اصل متاثرہ فرد تو ان کے والد تھے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں