وہاج کے بعد دانش تیمور بھی ایک ارب ویوز کلب میں شامل

وہاج کے بعد دانش تیمور بھی  ایک ارب ویوز کلب میں شامل

کراچی (آئی این پی)پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے دو سپر سٹارز کے دنیا بھر میں چاہنے والوں کی تعداد لاکھوں کروڑوں میں اور انہیں دیکھنے والوں کی تعداد اربوں میں پہنچ گئی۔

ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق وہاج علی کے یوٹیوب پر ڈراموں کو ایک ارب سے زائد ناظرین دیکھ چکے ہیں۔دوسری طرف دانش تیمور بھی پیچھے نہیں اور انہوں نے وہاج علی کے ساتھ ملکر ایک ارب ویوز کلب میں شمولیت اختیار کرلی ہے ۔دانش تیمور کے ڈرامے دیکھنے والوں کی تعداد بھی ایک ارب ویوز سے بڑھ چکی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں