شوہر سے جھگڑے کی باتیں میکے نہیں بتانی چاہئیں:غزالہ جاوید

شوہر سے جھگڑے کی باتیں میکے  نہیں بتانی چاہئیں:غزالہ جاوید

کراچی (آئی این پی)سینئر اداکارہ غزالہ جاوید نے کہا ہے کہ بیوی کی جانب سے شوہر سے جھگڑے کی بات اپنے والدین، بہن، بھائیوں یا میکے میں کسی کو بھی بتانے سے مسائل بڑھتے ہیں، انہیں ایسا نہیں کرنا چاہیے۔

ایک انٹرویو کے دوران اداکارہ کا کہنا تھا کہ اسی طرح شوہر کو بھی بیوی سے جھگڑے کی بات اپنے والدین یا بہنوں سے نہیں کرنی چاہیے ، کمرے کی بات کمرے تک محدود رہے تو معاملات بہتر رہتے ہیں، وہ لڑکیوں کو یہی مشورہ دیتی ہیں کہ وہ شوہر سے جھگڑے کی بات اپنی والدہ تک کو نہ بتائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں