لیجنڈ اداکار محمد علی کا94واں یوم پیدائش منایاگیا

 لیجنڈ اداکار محمد علی کا94واں  یوم پیدائش منایاگیا

لاہور(شوبزڈٰسک )پاکستانی فلم انڈسٹری کے لیجنڈ اداکار محمد علی کا94واں یوم پیدائش ہفتہ کومنایا گیا ،ان کے مداح کی ۔۔

 جانب سے خصوصی تقریبات کا اہتمام کیاگیا۔ اداکار محمد علی جولائی19جولائی 1931ء کو بھارت کے شہر رام پور میں پیدا ہوئے انہوں نے اپنے فنی کیرئر کا آغاز ریڈیو پاکستان کراچی سے کیا ،انہوں نے پونے تین سو کے قریب فلموں میں کام کیا ، فلم ‘‘ دم مست قلندر ’’ ان کی زندگی کی آخری فلم تھی ان کا انتقال 19مارچ 2006ء کو دل کے دورے کے باعث ہوا ان کی عمر 75برس تھی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں