سینئر اداکار عاصم بخاری دل کا دورہ پڑنے کے باعث ہسپتال میں داخل

سینئر اداکار عاصم بخاری دل کا دورہ پڑنے کے باعث ہسپتال میں داخل

لاہور(شوبزڈیسک )سینئر اداکار سید عاصم بخاری کو دل کا دورہ پڑنے کے بعد پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں داخل کرایا گیا ہے ۔۔

۔نجی ٹی وی کے مطابق ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ اداکار عاصم بخاری کے پھیپھڑوں نے بھی کام کرنا کم کر دیا تھا، جس کے باعث انہیں فوری طور پر انتہائی نگہداشت کے یونٹ (ICU)میں منتقل کیا گیا۔ڈاکٹرز نے مزید بتایا کہ اداکار عاصم بخاری کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا تھا اور دل کی دھڑکن غیر معمولی ہوگئی تھی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں