بالی ووڈ فلم سیارہ پر چوری کا بڑا الزام،کورین فلم کی نقل قرار
ممبئی (آئی این پی)بالی ووڈ کی نئی رومانوی فلم سیارہ اگرچہ باکس آفس پر اچھی کمائی کر رہی ہے ، مگر اب ایک بڑے تنازع کا شکار ہو گئی ہے ۔
فلم پر کہانی چوری کرنے کا الزام لگایا جا رہا ہے ۔ سینما شائقین نے دعوی کیا ہے کہ سیارہ کی کہانی 2004 کی مشہور کورین فلم آ مومنٹ ٹو ریممبر سے حیرت انگیز حد تک ملتی ہے ۔ دونوں فلموں میں ایک جوڑے کی محبت دکھائی گئی ہے ، جہاں لڑکی کو الزائمر کی بیماری ہو جاتی ہے اور اس بیماری کی وجہ سے رشتہ شدید آزمائش سے گزرتا ہے ۔