مسلمان سے شادی،سوارا ہندو انتہا پسندوں سے پریشان
ممبئی(شوبز ڈیسک) بھارت کے مسلم سیاستدان فہد احمد سے شادی کرنے والی اداکارہ سوارا بھاسکر نے ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے شوہر کیلئے کئے گئے تبصرے پر سخت ردعمل دیا ہے۔
سوشل میڈیا پر ایک صارف نے فہد احمد کو "چھپری" اور "ڈونگری سڑک چھاپ" کہہ کر طنز کا نشانہ بنایا تھا۔ یہ صارف سوارا اور فہد کی ایک ریئلٹی شو "پتی پتنی اور پنگا" میں شرکت کے بارے میں تنقید کر رہا تھا اور ان کا موازنہ اداکارہ پری نیتی چوپڑا کے شوہر کے ساتھ کر رہا تھا۔اداکارہ سوارا بھاسکر نے واضح کیا کہ "چھپری" ایک ذات پر مبنی توہین آمیز اصطلاح ہے ،ڈونگری یا کہیں کا بھی سڑک چھاپ ہونا کوئی شرم کی بات نہیں۔سوارا نے اپنی پوسٹ میں کہا، "اس سخص کا تبصرہ ذات پات اور طبقاتی تعصب سے جڑا ہے ایسی زبان ناقابل قبول ہے ۔