دل چاہتا ہے کام کروں لیکن بچوں کو تنہا نہیں چھوڑ سکتی:صنم جنگ
لاہور(شوبز ڈیسک)اداکارہ صنم جنگ نے کہا ہے کہ وہ چاہتی ہیں کہ کام کریں لیکن بچوں کی دیکھ بھال اور پرورش کی وجہ سے وہ ایسا نہیں کرپاتیں۔۔۔
جب کہ وہ کسی اور کے سہارے بچوں کو چھوڑ نہیں سکتیں۔صنم جنگ چند سال قبل پاکستان سے امریکا منتقل ہوگئی تھیں ،ایک شو میں انہوں نے اعتراف کیا کہ امریکا جیسے ملک میں اپنوں سے دور رہنا آسان بات نہیں، بیرون ممالک میں سپورٹنگ سسٹم نہیں ہوتا، اپنے ملک میں اہل خانہ اور رشتے داروں کو سہارا ہوتا ہے ۔