دوران حمل پروڈیوسر نے تنگ لباس پر مجبور کیا:رادھیکا
ممبئی(شوبز ڈیسک) بھارتی اداکارہ رادھیکا آپٹے نے انکشاف کیا ہے کہ دورانِ حمل پروڈیوسر نے انہیں تنگ لباس پہننے پر مجبور کیا،شوٹنگ کے دوران طبیعت بگڑنے پر ڈاکٹر سے ملنے کی اجازت بھی نہیں دیتا تھا۔
اداکارہ نیہا دھوپیا کے شو میں گفتگو کرتے ہوئے رادھیکا نے بتایا کہ ایک بھارتی پروڈیوسر نے ان کے حاملہ ہونے پر منفی ردعمل دیا اور انہیں تنگ لباس پہننے پر اصرار کیا، حالانکہ وہ جسمانی تبدیلیوں اور تکلیف سے گزر رہی تھیں۔رادھیکا نے کہا کہ انہیں کھانے کی شدید خواہش رہتی تھی اور وہ مسلسل طبیعت کی خرابی محسوس کر رہی تھیں، لیکن پروڈکشن ٹیم کی جانب سے نہ صرف بے حسی کا مظاہرہ کیا گیا بلکہ انہیں مختلف طریقوں سے پریشان بھی کیا گیا۔