ہانیہ عامر بننے کی کوشش، دنانیر کی نئی ویڈیو زیر بحث آگئی
لاہور(شوبزڈیسک )معروف انسٹاگرامر اور ‘پاوری’ گرل دنانیر مبین نے سوشل میڈیاپر اپنی نئی ٹرانسفارمیشن ویڈیو شیئر کی،جس میں پہلے بغیر میک اپ اور پھر مکمل گلیمرس انداز میں، عالمی شہرت یافتہ پاپ آئیکون، گلوکارہ ریحانہ کے مشہور گانے ‘بریکنگ ڈش’ پر لپ سنکنگ کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔۔۔
اور کیپشن میں لکھا کہ بریکنگ ڈش ہوں یا ہڈیاں اس کا ذمہ دار پٹھان خون ہے ۔ویڈیوپر صارفین طرح طرح کے تبصرے کررہے ہیں ۔