لاہور شوبز انڈسٹری میں کراچی سے زیادہ گند :میمونہ قدوس

 لاہور شوبز انڈسٹری میں کراچی سے زیادہ گند :میمونہ قدوس

لاہور(شوبز ڈیسک) اداکارہ میمونہ قدوس کا کہنا ہے کہ سندھ کے دارالحکومت کراچی کے لوگ اتنے پروفیشنل ہیں کہ وہ مطلب کے سوا کوئی کام نہیں کرتے اور یہاں تک کہ گرل فرینڈ بناتے وقت بھی ڈیل دیتے ہیں۔۔۔

اداکارہ نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے کہا کہ کراچی کے مقابلے لاہور کی شوبز انڈسٹری میں زیادہ گند ہے ، لاہور کے لوگ زیادہ غلط ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ شوبز انڈسٹری میں ہم جنس پرستی کا رجحان لاہور سے شروع ہوا، لاہور میں ایسی باتیں زیادہ ہیں۔اداکارہ کے مطابق ایسا نہیں ہے کہ کراچی میں یہ سب کچھ نہیں ہوتا لیکن لاہور میں زیادہ گند ہے ، وہاں سر عام پارٹیاں ہوتی ہیں جب کہ ایسے غلط کام نجی پارٹیوں میں کیے جانے چاہئیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...