مرد اداکاروں کا کوئی اور بھی ذریعہ معاش ہونا چاہئے :دانیال خان
لاہور (آئی این پی)اداکار دانیال خان نے کہا ہے کہ مرد اداکاروں کا اداکاری کے علاوہ بھی کوئی ذریعہ معاش ہونا چاہئے ۔ ایک پروگرام میں دانیال نے کہا کہ اداکاروں کے لیے الگ ذرائع آمدنی ہونا ضروری ہے۔۔۔
خاص طور پر مرد اداکاروں کے لیے ، کیونکہ مردوں پر مالی ذمہ داری کا دباؤ زیادہ ہوتا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ صرف اداکاری پر انحصار کرنا کافی نہیں، حالات کے مطابق الگ سے آمدنی کا ذریعہ رکھنا ضروری ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ وہ ڈرامے کی کہانی سے زیادہ کاسٹ کے نام دیکھ کر انتخاب کرتے ہیں۔