ایوارڈ شو میں8ہزار لوگوں کو دیکھ کر گھبرا گئی تھی:رمشا خان

ایوارڈ شو میں8ہزار لوگوں کو  دیکھ کر گھبرا گئی تھی:رمشا خان

کراچی (آئی این پی) اداکارہ رمشا خان نے انکشاف کیا ہے کہ میں انٹروورٹ ہوں اور سٹیج پر پرفارم کرتے ہوئے مجھے انزائٹی محسوس ہوتی ہے بظاہر لوگوں کو پتہ نہیں چلتا لیکن جب میں سٹیج پر ہوتی ہوں تو میرے ہاتھ خوف سے کانپ رہے ہوتے ہیں۔۔۔

اداکارہ نے بتایا کہ حالیہ ایوارڈ شو میں شجاع اسد کے ساتھ ڈانس پرفارمنس کے دوران 8 ہزار لوگوں کو دیکھ کر اس حد تک گھبرا گئی تھی کہ میرے ہاتھ پیر نہیں اٹھ رہے تھے ۔رمشا کا کہنا ہے کہ یہ اچھا احساس نہیں ہے اور مجھے نہیں پتہ کہ اس پر کیسے قابو پاسکتی ہوں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں