والد کیساتھ ہمیشہ جھجھک رہی:کاشف محمود

والد کیساتھ ہمیشہ جھجھک رہی:کاشف محمود

لاہور (آئی این پی)اداکار کاشف محمود نے اپنے والد کے ساتھ تعلقات پر بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ انہیں زندگی بھر اس بات کا افسوس رہا کہ وہ اپنے والد کے ساتھ صحیح طرح بات چیت نہیں کر سکے ۔

 ایک انٹرویو میں اداکار کا کہنا تھا کہ ان کے اور والد کے درمیان ہمیشہ ایک جھجھک، لحاظ اور تکلف رہا، جسے وہ اپنی پوری زندگی میں ختم نہیں کر سکے ۔کاشف محمود نے بتایا کہ ایسا نہیں تھا کہ ان کا والد سے بات کرنے کا دل نہیں کرتا تھا، لیکن وہ سمجھ نہیں پاتے تھے کہ ان سے کیا بات کریں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں