سائبر جرائم بارے شعور بڑھانے کی ضرورت :سحر خان
کراچی (آئی این پی) اداکارہ سحر خان نے صبا قمر کے حق میں اپنی حمایت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آن لائن رویوں اور سائبر جرائم کے بارے میں شعور بڑھانے کی ضرورت ہے۔۔۔
سحر خان نے سوشل میڈیا پر ایک سٹوری شیئر کرتے ہوئے کہا کہ میں ان لوگوں کی عزت کھو چکی ہوں جو بغیر سوچے بولتے ہیں، انٹرنیٹ پر بے بنیاد الزامات اور افواہوں کا پھیلانا قابل قبول نہیں اور ایسے رویے ناقابل برداشت ہیں۔ سحر خان نے کہا کہ ہر شخص کو آن لائن جرائم کے قوانین سے آگاہ ہونا چاہیے ، ۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں ایسے مستقبل کی طرف بڑھنا چاہیے جہاں الزام تراشی کے بجائے مہربانی اور ہمدردی کا راج ہو۔ الفاظ زخم دے سکتے ہیں یا شفا۔