شاندار فلمی کیریئر پر ٹام کروز کیلئے اعزازی آسکر ایوارڈ

 شاندار فلمی کیریئر پر ٹام کروز کیلئے اعزازی آسکر ایوارڈ

لاس اینجلس (اے پی پی)امریکی اداکار ٹام کروز کو ان کی طویل اور شاندار فلمی خدمات کے اعتراف میں اعزازی آسکر ایوارڈ سے نوازا گیا۔ یہ ان کے کئی دہائیوں پر مشتمل کیریئر کا پہلا آسکر ہے۔۔۔

 اے ایف پی کے مطابق چار بار آسکر ایوارڈ کے لئے نامزد ہونے کے باوجود کبھی ایوارڈ نہ جیتنے والے ٹام کروز نے اپنے خطاب میں سینما سے اپنی دیرینہ محبت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بڑی سکرین وہ جگہ ہے جہاں مہم جوئی کی پیاس پیدا ہوتی ہے ، سیکھنے کا شوق جاگتا ہے ، انسانیت کو سمجھنے کی خواہش جنم لیتی ہے اور کردار تخلیق کرنے سے لے کر دنیا کو دیکھنے تک سب کچھ ممکن محسوس ہوتا ہے ۔اعزازی آسکر ہر سال ان شخصیات کو دیا جاتا ہے جنہوں نے فلمی دنیا میں نمایاں اور دیرپا خدمات انجام دی ہوں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں