مداحوں کی محبت کو خوش قسمتی سمجھتے ہیں:فواد ،ماہرہ
کراچی (آئی این پی)فلم و ٹی وی کی مقبول جوری فواد خان اور ماہرہ خان نے کہا ہے کہ وہ اپنی مقبولیت سے آگاہ ہیں اور مداحوں کی محبت کو اپنی خوش قسمتی سمجھتے ہیں۔ماہرہ خان اور فواد خان نے حال ہی میں ایک یوٹیوب شو میں شرکت کی۔۔۔
، فواد خان نے جوڑی کی پسندیدگی کے بارے میں کہا کہ میں سوشل میڈیا پر نہیں ہوں، اس لیے فینز کی توقعات سے زیادہ واقف نہیں، مگر میں اس غیر معمولی مقبولیت سے ضرور آگاہ ہوں۔ماہرہ خان نے کہا کہ میں ہی وہ ہوں جو فواد کو فینز کے سکرین شاٹس بھیجتی ہوں، ہم نے ایک ساتھ بہت کم کام کیا ہے مگر اس کے باوجود لوگ ہمیں اتنا پسند کرتے ہیں، جس پر ہم خود کو خوش قسمت سمجھتے ہیں، ہم جلد ایک ساتھ ٹی وی پر بھی نظر آئیں گے ۔