بار بار سمجھا کر بیوی کو گرومنگ کا عادی بنایا:احسن خان
کراچی (آئی این پی)اداکار احسن خان نے کہا ہے کہ وہ گھر میں بیوی اور بچوں کی تیاری اور حلیے پر خاص توجہ دیتے ہیں۔ ایک پروگرام میں اداکار نے کہا کہ گھر ایک ایسی جگہ ہوتی ہے جہاں ہر شخص کو سکون چاہیے۔۔۔
ایک شخص جب دن بھر کے کام کے بعد گھر واپس آتا ہے تو وہ چاہتا ہے کہ ماحول پرسکون ہو ۔ انہوں نے بتایا کہ وہ اپنی بیوی اور بچوں کو ہمیشہ اچھی تیاری پر زور دیتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ وہ اچھے کپڑوں اور حلیے میں نظر آئیں جس کی وجہ سے کبھی کبھار بیوی تنگ بھی ہو جاتی ہیں، خاص طور پر رات کے 12 بجے گھر آنے پر بھی وہ چاہتے ہیں کہ بیوی تیار ہوں۔احسن خان نے مزید کہا کہ وہ اپنی بیوی پر اپنی مرضی مسلط نہیں کرتے لیکن چاہتے ہیں کہ ان کی بیوی ہمیشہ اچھی لگے ۔