ٹیلر سوئفٹ کی دنیا بھر میں بیچلوریٹ پارٹیوں کی تیاری
لاس اینجلس (آئی این پی)پاپ میوزک کی عالمی سٹار ٹیلر سوئفٹ اپنی شادی سے قبل دنیا بھر میں شاہانہ اور سٹارز سے بھرپور بیچلوریٹ پارٹیز منانے کی تیاری کر رہی ہیں۔امریکی میڈیا کے مطابق ٹیلر سوئفٹ اور۔۔
ان کی قریبی سہیلیاں کم از کم تین سے چار خصوصی بیچلوریٹ ٹرپس کی منصوبہ بندی میں مصروف ہیں، ان ٹرپس کیلئے ٹیلر سوئفٹ کی پسندیدہ جگہوں کا انتخاب کیا گیا ہے جس میں نیویارک، نیشویل ، اٹلی اور بہاماز شامل ہیں۔رپورٹ کے مطابق ان تقریبات کا مقصد شادی سے پہلے کے مہینوں کو خوشگوار، پرسکون اور یادگار بنانا ہے ، سوئفٹ اور ان کی دوستیں خوبصورت مقامات پر بیٹھ کر شادی کی پلاننگ بھی کریں گی۔ان عالمی بیچلوریٹ تقریبات کی میزبانی خود ٹیلر سوئفٹ کریں ۔