کارتک اور جانی ڈیپ کی تصویر وائرل، مداحوں کی دلچسپ فرمائش
ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ کے ابھرتے ہوئے اداکار کارتک آریان نے ہالی ووڈ کے مشہور اداکار جانی ڈیپ سے ہونے والی حالیہ ملاقات کی تصویر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے عالمی توجہ حاصل کر لی۔۔۔
کارتک آریان نے نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ "Pirates of the Red Sea. Jack Sparrow x Rooh Baba." مداحوں نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے تبصرہ کیا کہ جانی ڈیپ کے ‘جیک سپیرو’ اور کارتک آریان کے ‘روح بابا’ کا کراس اوور لازمی ہونا چاہیے۔