والدین میں طلاق کی افواہوں پر بیٹی کوئی توجہ نہیں دیتی:ابھیشک
ممبئی (آئی این پی)بھارتی اداکار ابھیشک بچن نے اہلیہ ایشوریا رائے سے طلاق سے متعلق گردش میں رہنے والی افواہوں پر بیٹی آرادھیا کے ردِ عمل پر بات کی ہے ۔
ابھیشک بچن نے کہا کہ ایشوریا نے آرادھیا کی تربیت اس انداز میں کی ہے کہ وہ غیر مصدقہ باتوں پر توجہ ہی نہیں دیتی، سوشل میڈیا پر ہونے والی چہ مگوئیوں سے آرادھیا دور رہتی ہے ۔ابھیشک کا کہنا ہے کہ ایشوریا نے آرادھیا میں فلمی دنیا اور اپنے والدین کے کام کے حوالے سے احترام پیدا کیا ہے ، گھر میں گفتگو بھی ہمیشہ دوستانہ اور سچائی پر مبنی ہوتی ہے ۔