آسکر یافتہ شرمین عبید چنائے کا فلم فنڈز کے قیام پر زور
لاہور(شوبز ڈیسک) آسکر ایوارڈ یافتہ فلم ڈائریکٹر شرمین عبید چنائے نے فلم انڈسٹری کو آگے بڑھانے کے لیے فلم فنڈز کے قیام پر زور دے دیا۔۔۔۔
عالمی شہرت یافتہ ہدایت کارہ شرمین عبید نے برطانوی قونصلیٹ کراچی میں میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فلم انڈسٹری کسی بھی ملک کی جان ہوتی ہے ، ایران جیسا ملک جہاں بے شمار پابندیاں ہیں، اس کے باوجود وہاں کی فلم انڈسٹری آگے بڑھ رہی ہے ۔ ہر سال بین الاقوامی ایوارڈز جیت سکتی ہے ، ہمیں شرم آنی چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سینما بند ہو رہے ہیں، اب بہت کم سینما باقی رہ گئے ہیں۔ جب فلم ساز کو معلوم ہے کہ اسے پہلے ہی دن سے نقصان اٹھانا پڑے گا تو وہ فلم کیوں بنائے گا۔