میرب علی نے وکالت کی تعلیم مکمل کرلی، پارٹی کی تصاویر وائرل
لاہور(شوبز ڈیسک)اداکارہ میرب علی نے وکالت کی تعلیم مکمل کرلی۔میرب علی نے انسٹاگرام پر اپنی گریجوایشن پارٹی کی کچھ تصاویر شیئر کی ہیں۔۔۔
انہوں نے یہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ‘میرے دوستوں نے میرے لیے گریجوایشن پارٹی کا انعقاد کر کے مجھے حیران کر دیا۔ مجھ پر اللّٰہ کا کرم ہے ، الحمدللّٰہ۔ان تصاویر میں اداکارہ کو دوستوں کے ساتھ اپنی ڈگری مکمل ہونے کی خوشی میں پارٹی کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے ۔