سہیل خان نے مداحوں اور ٹریفک اتھارٹی سے معافی مانگ لی
ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ فلمساز و اداکار سہیل خان نے اپنے مداحوں اور ٹریفک اتھارٹی سے معافی مانگ لی۔سہیل خان نے انسٹاگرام پر ہیلمٹ پہنے بغیر موٹرسائیکل چلاتے وائرل ہونے والی ویڈیو کا سکرین شاٹ شیئر کیا۔۔۔
اداکار نے لکھا کہ میں بعض اوقات ہیلمٹ پہننے سے گریز کرتا ہوں کیونکہ مجھے کلاسٹروفوبیا ہے لیکن میں کلاسٹروفوبیا سے نجات حاصل کرنے اور ہیلمٹ پہننے کی پوری کوشش کروں گا تو اس وقت تک میرے ساتھ تھوڑا تعاون کر لیں۔ یقین دہانی کرواتا ہوں کہ میں تمام قوانین کی پابندی کروں گا۔