جیسے ہی صحیح ساتھی کو تلاش کرونگا شادی کر لوں گا:علی رحمان
لاہور(شوبز ڈیسک)اداکار علی رحمان خان نے اعلان کیا ہے کہ وہ شادی کے لیے تیار ہیں۔
حال ہی میں علی رحمان اپنی سالگرہ کے موقع پر مبینہ گرل فرینڈ فٹنس ٹرینر نصرت ہدایت اللّٰہ کے ہمراہ نظر آئے ،ایک گفتگو کے دوران علی رحمان خان نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ وہ شادی کے لیے تیار ہیں ، یہ ایک خوبصورت رشتہ ہے ، جیسے ہی میں اپنی زندگی کی صحیح ساتھی کو تلاش کروں گا، میں شادی کر لوں گا۔اداکار نے مزید وضاحت کی کہ میں شادی کو پسند کرتا ہوں ۔