پہلی مس انڈیا مہر کاسٹیلینو 81برس کی عمر میں انتقال کر گئیں

پہلی مس انڈیا مہر کاسٹیلینو  81برس کی عمر میں انتقال کر گئیں

ممبئی (آئی این پی) بھارت کی پہلی فیمینا مس انڈیا مہر کاسٹیلینو 81برس کی عمر میں چل بسیں،انتقال کی تصدیق فیمینا مس انڈیا آرگنائزیشن نے سوشل میڈیا کے ذریعے کی ہے ۔

فیمینا مس انڈیا کے آفیشل انسٹاگرام پیج پر شائع بیان میں کہا گیا ہے کہ مہر کاسٹیلینو وقار، نفاست اور خاموش قوت کی علامت تھیں جنہوں نے خواتین کیلئے فیشن انڈسٹری میں نئے دروازے کھولے اور آنے والی نسلوں کو بیخوف خواب دیکھنے کی ہمت دی۔مہر کاسٹیلینو 1964 میں فیمینا مس انڈیا کا پہلا خطاب حاصل کرنے والی خاتون تھیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں