بھتیجے کی شادی میں راکیش روشن کی خواجہ سراؤں سے بحث
ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ کے سینئر فلم ساز راکیش روشن نے گذشتہ روز اپنے بھتیجے ایشان روشن کی شادی میں شرکت کی تاہم سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے۔۔۔
جس میں تقریب کے دوران مبینہ طور پر راکیش روشن کو ایک تکرار میں الجھتے ہوئے دیکھا گیا۔ ویڈیو میں سینئر ہدایت کار کو تقریب کے مقام کے باہر خواجہ سراؤں کے ساتھ شدید بحث کرتے دیکھا گیا۔ خواجہ سرا بھی اس موقع پر ناراض نظر آئے ، ان کا کہنا تھا کہ وہ صرف نو بیاہتا جوڑے کو دعائیں دینے آئے ہیں۔