بہروز سبزواری کی ڈرامہ ریوو شو کی ججز پر شدید تنقید
کراچی (این این آئی)اداکار بہروز سبزواری نے ڈرامہ ریوو شوکے ججز کو تنقید کا نشانہ بنا دیا۔۔۔
ایک انٹرویو میں بہروز سبزواری نے کہا کہ ایک نجی چینل پر چند اداکارائیں پاکستانی ڈراموں کو بری طرح تنقید کا نشانہ بناتی ہیں، اداکارائیں ڈراموں کو چیر پھاڑ کر رکھ دیتی ہیں جو مناسب نہیں، یہ ناانصافی ہے ، انہیں ڈرامہ پروڈکشن کے مسائل کا اندازہ نہیں، ان میں سے بعض کو تو اداکاری بھی نہیں آتی۔