ضرار خان کا نکاح کا اعلان تصاویر بھی شیئر کردیں

ضرار خان کا نکاح کا اعلان  تصاویر بھی شیئر کردیں

لاہور(شوبز ڈیسک)اداکار ضرار خان نے تصاویر شیئر کرکے اپنے نکاح کا اعلان کر دیا انسٹاگرام پر اداکار نے چند خوبصورت تصاویر شیئر کیں،۔۔

 جن کے مطابق انہوں نے کاروباری خاتون مومل خان سے نکاح کر لیا ہے ۔انسٹاپوسٹ شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ ‘کس نے کہا کہ آپ کھانا بنا کر کسی لڑکی کا دل نہیں جیت سکتے ؟’ ڈیجیٹل اور الیکٹرانک میڈیا پر ضرار کے نمایاں پروجیکٹس میں بارہواں کھلاڑی، کالج گیٹ، دل پر دستک اور جفا شامل ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں