بی جے پی رہنما نے شاہ رخ خان کو ’’غدار ‘‘ قرار دے دیا
ممبئی (شوبز ڈیسک) بھارتیہ جنتا پارٹی کے انتہا پسند رہنما سنگیت سوم نے شاہ رخ خان کو اپنی آئی پی ایل ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے لیے بنگلہ دیشی کھلاڑی مستفیض الرحمٰن کو خریدنے پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے۔۔۔
‘غدار’ قرار دیا۔ انہوں نے میرٹھ میں عوامی تقریب کے دوران کہا کہ ایک طرف بنگلہ دیش میں ہندو مارے جا رہے ہیں اور دوسری طرف آئی پی ایل میں ان کے کرکٹرز کو خریدا جا رہا ہے ۔ ایسے غداروں کو ملک میں رہنے کا کوئی حق نہیں۔