میڈونا کی مراکش میں چھٹیاں، تصاویر کی سیریز شیئر
رباط (ویب ڈیسک) پاپ آئیکون میڈونا ان دنوں مراکش میں وقت گزار رہی ہیں اور انہوں نے انسٹاگرام پر اپنے 20.1 ملین فالوورز کے ساتھ اس سفر کی جھلکیاں شیئر کیں۔۔۔
یہ دورہ بظاہر مختلف مقامات اور انداز پر مشتمل ہے ۔ تصاویر میں میڈونا کو مقامی بازاروں کی سیر کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے ، جہاں چمڑے کی اشیا قطار در قطار فرش سے چھت تک سجی ہوئی ہیں۔ سردیوں کے لباس میں ملبوس میڈونا نے لمبا فر کوٹ اور ہم رنگ ٹوپی پہن رکھی ہے اور ایک بڑی بُنی ہوئی ٹوکری نما بیگ اٹھا رکھا ہے ، جو اس جگہ کے مٹیالے رنگوں اور بناوٹ میں گھل مل جاتا ہے ۔ ایک اور منظر مراکش کی مہمان نوازی کو اجاگر کرتا ہے ، جہاں روایتی پودینے کی چائے پیش کیے جانے کا لمحہ قید کیا گیا ہے ۔ رسمی لباس میں ملبوس ایک خادم نقش و نگار والی چاندی کی کیتلی سے رنگین گلاسوں میں چائے انڈیل رہا ہے ، پس منظر میں نفیس ٹائلوں سے مزین اندرونی حصے دکھائی دیتے ہیں۔ میڈونا نے نرم روشنی میں کھینچی گئی اپنی ایک قریبی تصویر بھی شیئر کی، جس میں وہ نمایاں سن گلاسز، ہیرے کے جھمکے اور فر کالر والا کوٹ پہنے ہوئے ہیں۔