ضرار خان دلہنیا گھر لے آئے ، ویڈیوز کا چرچا عام

ضرار خان دلہنیا گھر لے  آئے ، ویڈیوز کا چرچا عام

لاہور (شوبز ڈیسک) حال ہی میں نکاح کا اعلان کرنے والے ابھرتے ہوئے اداکار ضرار خان دلہنیا گھر لے آئے۔۔۔

سوشل میڈیا پر شادی کی ویڈیوز اور تصاویر کا چرچا عام ہو گیا۔ انسٹاگرام پر اداکار کی وائرل ویڈیوز میں دولہے میاں کو روایت سے ہٹ کر سبز شیروانی میں خوش و خرم انداز میں دیکھا جا سکتا ہے ، جبکہ ان کی کاروباری دلہنیا نے حسبِ روایت سرخ و سنہری امتزاج کے عروسی جوڑے کا انتخاب کیا۔ ایک ویڈیو میں مومل خان بھی ڈانس کرتی دکھائی دیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں