جنگجو ہیرو لالہ سدھیر کی 29ویں برسی 19جنوری کو منائی جائے گی
لاہور (شوبز ڈیسک) پاکستانی فلم انڈسٹری کے جنگجو ہیرو لالہ سدھیر کی 29ویں برسی 19 جنوری کو منائی جائے گی۔ اس سلسلے میں فلمی حلقوں میں منعقدہ تقریبات میں لالہ سدھیر کی فنی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا جائے گا۔۔۔
لالہ سدھیر پاکستانی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار، ہدایت کار اور فلم ساز تھے ۔ سدھیر 1922ء کو لاہور میں پیدا ہوئے ۔ ان کا اصل نام شاہ زمان آفریدی تھا، لیکن فلم انڈسٹری میں وہ لالہ سدھیر کے نام سے مشہور ہوئے ۔ انہوں نے 200 سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ۔