ہر اداکار اپنی طلاق کو عوامی سطح پر بیان نہیں کرتا: جان ریمبو
لاہور (شوبز ڈیسک) معروف اداکار افضل خان المعروف جان ریمبو نے شوبز کے دو نمایاں خاندانوں کی تعریف کی ہے جنہوں نے اپنے بچوں کی طلاق کو نہایت باوقار اور سنجیدگی سے سنبھالا۔۔۔۔
ایک پوڈکاسٹ میں جان ریمبو نے کہا کہ ہر اداکار اپنی طلاق کو پبلک نہیں کرتا۔ شوبز میں کچھ ایسے جوڑے بھی ہیں جن کی شادیاں کامیاب نہ ہو سکیں، حالانکہ ان کے خاندانوں نے رشتہ بچانے کی بھرپور کوشش کی۔ میں یہاں کسی کا نام نہیں لوں گا، لیکن دیکھنے والے خود سمجھ جائیں گے ۔ دونوں خاندان اتنے باعزت ہیں کہ طلاق کے بعد نہ لڑکوں نے اور نہ لڑکیوں نے ایک دوسرے کے خلاف بات کی۔ دونوں خاندانوں میں سے کسی نے کیچڑ اچھالنے کی کوشش نہیں کی، بلکہ آج بھی ایک دوسرے کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔ اگر زندگی میں مشکلات آ جائیں تو خاموشی اور وقار کے ساتھ الگ ہو جانا بہتر ہے ۔