کراچی میں ایم کیو ایم اور مشرف کا دور اچھا تھا:صرحا اصغر

کراچی میں ایم کیو ایم اور مشرف کا دور اچھا تھا:صرحا اصغر

لاہور (شوبز ڈیسک) اداکارہ صرحا اصغر نے کراچی کے ماضی اور حال کے حالات پر کھل کر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے نزدیک پرویز مشرف کا دورِ حکومت شہر کے لیے نسبتاً بہتر تھا۔۔۔

 جبکہ ایم کیو ایم کا دور بھی مکمل طور پر برا نہیں تھا۔ ایک پوڈکاسٹ میں جب کراچی کے لیے بہتر دور کے حوالے سے سوال کیا گیا تو صرحا اصغر نے کہا کہ انہیں مشرف کا زمانہ زیادہ بہتر محسوس ہوتا ہے ۔ ایم کیو ایم کے دور میں بھی ایک خاص نظم و ضبط تھا، تاہم اس دور کی ایک تلخ حقیقت یہ تھی کہ ایک فون کال پر پورا شہر بند ہو جاتا تھا۔ وہ اسی ماحول میں پلی بڑھی ہیں اور آج کے حالات کا موازنہ کیا جائے تو کئی پہلوؤں سے بہتری ضرور آئی ہے ۔ ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے ملک کو بدنام کرنے کی باتیں درست نہیں، کیونکہ دنیا بھر میں حالات خراب ہیں اور صرف پاکستان یا کراچی کو نشانہ بنانا مناسب نہیں۔ انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ آج نیویارک جیسے شہروں میں بھی بعض علاقوں میں جانا محفوظ نہیں رہا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں