بھارتی اداکار آشیش ودیارتھی اور اہلیہ سڑک حادثے میں زخمی

بھارتی اداکار آشیش ودیارتھی  اور اہلیہ سڑک حادثے میں زخمی

ممبئی (شوبزڈیسک )بالی ووڈ کے سینئر اداکار آشیش ودیارتھی اور اُن کی اہلیہ روپالی باروا گواہاٹی میں سڑک حادثے میں زخمی ہوگئے۔۔۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا، جب دونوں رات کے کھانے کے بعد سڑک عبور کر رہے تھے کہ ایک تیز رفتار موٹر سائیکل نے انہیں ٹکر مار دی۔حادثے کے بعد مقامی افراد نے جوڑے کو ایمرجنسی سروسز کیلئے ہسپتال منتقل کیا جبکہ موٹر سائیکل سوار بھی زیرعلاج ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں