آدرش گورو اور شنایا کپور کی فلم تو یا میں کا ٹیزر جاری
ممبئی(شوبزڈیسک )بھارتی اداکار آدرش گورو اور شنایا کپور کی فلم تو یا میں کا ٹیزر جاری کردیا گیا ۔
دو منٹ اور 15 سیکنڈ کے ٹیزر میں شنایا کو معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر دکھایا گیا ہے جس کی ملاقات ریپر آدرش گورو سے ہوتی ہے ، دونوں محبت کرنے لگتے ہیں لیکن اس کے بعد قاتل مگرمچھ کی آمد سے ہلچل مچ جاتی ہے ۔پروڈیوسر آنند ایل رائے نے ٹیزر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ویلنٹائنز، پیار واپس آگیا ہے ۔