مشہور گلوکار پر خاتون کے الزامات کے بعد 16 ملین ڈالر کا مقدمہ دائر
لندن(آئی این پی)عالمی شہرت یافتہ لاطینی گلوکار بیڈ بنی ایک بڑے قانونی تنازع کی زد میں آگئے ہیں۔
گلوکار پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے اپنی موسیقی میں ایک خاتون کی آواز اس کی اجازت کے بغیر استعمال کی، جس پر ان کے خلاف 16 ملین ڈالر ہرجانے کا مقدمہ دائر کردیا گیا ہے ۔ مقدمہ دائر کرنے والی خاتون، ٹینالی وائی سیرانو رویرا کا دعوی ہے کہ انہوں نے اپنی آواز کی ایک ریکارڈنگ بیڈ بنی کے پروڈیوسر کو بطور ذاتی احسان بھیجی تھی، جو بعد میں تجارتی مقاصد کے لیے استعمال کرلی گئی۔