برطانوی اداکار ڈیریک مارٹن 92 سال کی عمر میں انتقال کرگئے

 برطانوی اداکار ڈیریک مارٹن 92 سال کی عمر میں انتقال کرگئے

لندن (آئی این پی)ایسٹ اینڈرز کے مشہور کردار چارلی سلیٹر سے مشہور ہونے والے اداکار ڈیریک مارٹن 92 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ۔

ڈیریک مارٹن نے سن 2000 میں مقبول برطانوی ڈراما سیریز ایسٹ اینڈرز میں ایک ٹیکسی ڈرائیور چارلی سلیٹر کے کردار سے شہرت حاصل کی تھی۔92 سال کی عمر میں دنیا سے رخصت ہونے والے اداکار نے اداکاری میں آنے سے پہلے قصاب، سڑکوں پر کام کرنے والے مزدور اور رائل ایئر فورس میں نیشنل سروس سمیت مختلف ملازمتیں کیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں