بالی ووڈ اداکار کی قابل اعتراض حالت میں درخت پر چڑھنے کی ویڈیو
ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ اداکار ودیوت جموال اپنی غیر معمولی جسمانی فٹنس، سخت ورزش کے معمولات اور اداکاری کی صلاحیتوں کیلئے جانے جاتے ہیں۔
اداکار نے ہفتے کے روز اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی، جس میں انہیں درخت پر چڑھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے ، اس مشق کا مقصد فطرت اور باطنی آگہی سے گہرا تعلق قائم کرنا ہے تاہم وہ یہ سرگرمی مکمل برہنہ حالت میں انجام دے رہے تھے ، ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ ٹارزن بھی پتے پہنتا تھا، مگر سر آپ تو واقعی ایک الگ ہی درجے پر ہیں۔