زارا نور عباس کی بیٹی کی تصویر کیساتھ دفن ہونیکی خواہش
لاہور(شوبز ڈیسک) اداکارہ زارا نور عباس نے حال ہی میں انسٹاگرام پر جذباتی پوسٹ شیئر کردی ۔
زارا نے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ایک اقتباس ری پوسٹ کیا جس میں لکھا تھا کہ جب میں مر جاؤں تو مجھے اپنے بچوں کی تصویر کے ساتھ دفن کرنا، کیونکہ میری زندگی کی سب سے بڑی کامیابی میرا کیریئر، میرا گھر یا میری کمائی نہیں، بلکہ وہ بے خوابی کی راتیں ہیں جو میں نے گزاری ہیں، وہ ننھے ہاتھ جو میں نے تھامے ، وہ ہنسی، وہ آنسو اور ہر وہ گلے لگانا جس نے مجھے شفا دی۔واضح رہے کہ زارا نور عباس 2021 میں اپنے بیٹے اورنگزیب کی پیدائش کے وقت ایک ناقابلِ بیان صدمے سے گزریں، جب ان کا بیٹا مردہ پیدا ہوا،۔