اہلیہ جولی کو دھوکہ دینے کی افواہ پھیلائی جارہی ہے :دھروو راٹھی
ممبئی (شوبزڈیسک )معروف یوٹیوبر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر دھروو راٹھی نے اپنی اہلیہ جولی کو دھوکہ دینے سے متعلق گردش کرنے والی افواہ کو مسترد کرتے ہوئے انہیں جھوٹی اور من گھڑت قرار دیا ہے۔۔۔
انہوں نے کہا کہ اگر مجھے بدنام کرنا ہے تو تمہیں محنت کرنا پڑے گی، تھوڑا دماغ استعمال کرنا پڑے گا، ان افواہوں کے بعد دھروو راٹھی کی اہلیہ جولی نے بھی سوشل میڈیا پر ردِعمل دیا اور لوگوں سے اپیل کی کہ وہ ایسی جھوٹی خبروں کو نہ پھیلائیں۔