بشنوئی گینگ کی بھارتی گلوکار بی پراک کوقتل کی دھمکی
ممبئی (شوبزڈیسک )بھارت کے بدنامِ زمانہ گینگسٹر لارنس بشنوئی کے گینگ نے پنجابی گلوکار پراتیک بچن المعروف بی پراک کو مبینہ طور پر جان سے مارنے کی دھمکی دی ہے۔۔۔
دھمکی دینے والے نے کہا کہ بی پراک تک یہ پیغام دو کہ ہمیں 10 کروڑ روپے چاہیے ۔ تمہارے پاس ایک ہفتہ ہے ۔ تم کسی بھی ملک چلے جاؤ، اگر مطالبہ پورا نہ کیا گیا تو وہ بی پراک کو مٹی میں ملا دیں گے اور انہیں جان سے مار دیا جائے گا۔