میڈم نور جہاں کا گانا کئی دہائیوں بعد بھارت میں ٹرینڈکرنے لگا

میڈم نور جہاں کا گانا کئی دہائیوں بعد بھارت میں ٹرینڈکرنے لگا

لاہور(شوبزڈیسک)بھارتی ‘جین زی’ کے سوشل میڈیا ٹائم لائن انسٹاگرام پر پر آج کل پاکستان کی لیجنڈری گلوکاری میڈم نور جہاں کا گیت ‘سانوں نہر والے پل تے بلا کے ’ ٹرینڈ کررہا ہے ۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ گانا تقریباً 5 دہائیاں قبل ریکارڈ کیا گیا تھا لیکن میڈیم نور جہاں کی آواز اور اس گیت کے گہرے الفاظ نے نئی نسل کے دل جیت لیے ہیں۔اس گانے کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ انسٹاگرام پر محض 43 سیکنڈ کے ایک کلپ پر ایک لاکھ سے زیادہ ریلز بن چکی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں