دیکھ کر شرما جاتی تھی، اکشے کھنہ جب کرینہ کا کرش تھے

دیکھ کر شرما جاتی تھی، اکشے کھنہ جب کرینہ کا کرش تھے

ممبئی(شوبز ڈیسک)اداکار اکشے کھنہ آج کل شہرت کی بلندیوں پر ہیں اور اِس سے قبل بھی ایک وقت ایسا تھا جب وہ خواتین جن میں بالی ووڈ کی اداکارائیں بھی شامل ہیں، کا کرش ہوا کرتے تھے ۔

کتاب ‘دی سٹائل ڈائری آف بالی وڈ دیوا’ (جس کی شریک مصنفہ خود کرینہ کپور ہیں) کے مطابق ایک مرتبہ بالی ووڈ کی بیبو نے یہ تسلیم کیا کہ وہ اکشے کھنہ سے کس قدر متاثر تھیں۔ انہوں نے بتایا کہ ‘اس وقت مجھے اکشے کھنہ پر شدید کرش تھا’ اور جب بھی مجھے وہ کہیں قریب نظر آتے تو انہیں دیکھ کر شرما جاتی تھی۔میں اُس وقت بہت سے خوابوں میں کھوئی ہوئی تھی، لیکن مشہور کرینہ والا اعتماد مجھے یہ بات ہر اُس شخص کو بتانے سے نہیں روک سکا جو یہ سننے کو تیار ہو کہ ایک روز میں بھی اتنی ہی مشہور اداکارہ بنوں گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں