مشکل وقت میں محبوب کیساتھ کھڑا ہونا چاہیے : انعم تنور
لاہور(شوبز ڈیسک)اداکارہ و ماڈل انعم تنور کا کہنا ہے کہ محبت کرنا دلیری کا کام ہے ، بزدل لوگ محبت نہیں کرسکتے ۔
محبت اور دل ٹوٹنے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ جن لوگوں سے آپ محبت کرتے ہیں، انہیں چھوڑنا بہت مشکل ہوتا ہے ، اور مشکل وقت میں اپنے محبوب کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے لیکن جب آپ کسی سے حد سے زیادہ محبت کرنے لگتے ہیں تو وہی محبت آپ کی کمزوری بن جاتی ہے ۔ اگر جذبات یکساں نہ ہوں تو کسی کو روکنے کا کوئی فائدہ نہیں۔